حال ہی میں ڈائولینس نے ایک ایسا مائیکروویواوون متعارف کروایا ہے جو دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے قیمت میں اتنا ہی مناسب ہے
ڈائولینس ڈی ڈبلیو 132 مائیکروویو اوون، مٹالک باڈی سے مزین یہ خوبصورت مائیکرو ویو اوون کسی بھی کچن کی شان بڑھانے کے لیے کافی ہے
اس کا سٹینلیس سٹیل ایکسٹیریراسے ایک جاذب نظر اور دلکش لک عطا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوطی اور پائیداری بھی عطا کرتاہے،مٹالک ہونے کی وجہ سے دوسرے ماڈلز کی نسبت یہ آسانی سے صاف بھی ہوجاتاہے اور مستقل داغ دھبوں سے مخفوظ بھی ہے،اور سونے پر سہاگہ اسے ایک بڑے دھاتی ہینڈل سے آراستہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کھولنے اور بند کرنے میں بہت آسان ہے،اس کی اندرونی کیپیسٹی اتنی شاندار ہے کہ یہ گھر میں ہونے والی تقریبات اور دعوتوں میں کھانا گرم کرنےکی تمام تر ضروریات کو آسانی سے پوراکرتا ہے،،اسکےساتھ مہیا کی گئی ہے 12انچ کی گلاس ٹیبل جس پر شیشے کے بائول میں2 کلوگرام تک چاول یا سالن آسانی سے گرم کئے جاسکتے ہیں،اور بارہ انچ تک کی ٹرے اس میں آسانی سے پوری آجاتی ہے،
مگر ٹھہریے باکمال پرفارمنس کا سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہوتااس کی پرفارمنس کو چار چاند لگانے کے لیے اس کے ساتھ ایک بہت بڑا ڈیجیٹل ڈسپلے اور ڈیجیٹل آپریٹنگ پینل فٹ کیا گیاہے جس سے آپ بڑیسہولت اور آسانی کے ساتھ اپنا مطلوبہ وقت سیٹ کر سکتے ہیں طریقہ استعمال کو سہل بنانے کے لئے اس کے ساتھ ایک ڈیڈیکیٹڈ +30 سیکنڈ کا بٹن بھی لگایا گیا ہے،جسکی بدولت آپ جتنی بار بٹن کو دبائیں گے اتنی بار مائیکروویواوون تیس سیکنڈ کے حساب سے ٹائمر کو سیٹ کردےگا، ہےنا استعمال میں آسان؟مزید یہ کہ ایک سیکنڈ ،دس سیکنڈ ،ایک منٹ اور دس منٹ کے مخصوص بٹن بھی ڈیجیٹل پینل پر موجودہیں۔
There are no reviews yet.